ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکنڑا میں کورونا کا ایک اور معاملہ؛ یلاپور میں لڑکی کے والد کی رپورٹ آئی پوزیٹو

اُترکنڑا میں کورونا کا ایک اور معاملہ؛ یلاپور میں لڑکی کے والد کی رپورٹ آئی پوزیٹو

Wed, 20 May 2020 13:47:29    S.O. News Service

بھٹکل 20/مئی (ایس او نیوز) اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹو کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس  کے ساتھ ہی یہاں کورونا معاملات کی تعداد بڑھ کر 54 کو پہنچ گئی ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ  ضلع شمالی کینرا کے یلاپور میں کل منگل کو ایک 16 سالہ لڑکی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی، آج اسُی کےوالد کی رپورٹ کورونا پوزیٹو نکلی ہے۔ 

خیال رہے کہ  متعلقہ لڑکی اپنے والد ، والدہ اور اپنی ایک بہن کے ساتھ ممبئی سے یلاپور پہنچی تھی اور انہیں یلاپور پہنچتے ہی کورنٹائن کیا گیا تھا۔


Share: